ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں قاضی صاحبان کے ہاتھوں رکھا گیا لبیک نوائط اسپورٹس سٹی کا سنگ بنیاد

بھٹکل میں قاضی صاحبان کے ہاتھوں رکھا گیا لبیک نوائط اسپورٹس سٹی کا سنگ بنیاد

Sat, 14 Nov 2020 15:08:48    S.O. News Service

بھٹکل 14 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے قدوائی روڈ پر  جمعہ کو لبیک نوائط اسپورٹس سٹی کا سنگ بنیاد بھٹکل کے قاضی صاحبان کے ہاتھوں رکھا گیا جس کے فوری بعد ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین قوم نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اس اسپورٹس سٹی کے ذریعے صرف کھیل ہی نہیں بلکہ سماجی اور تعمیری کام نیز غیر مسلموں میں دین کا پیغام پہنچانے کا بھی کام کریں اور اُن کے درمیان اسلام کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے۔

پروگرام کا آغاز مولوی مستفیض کاڈلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، لبیک کا ترانہ  موسیٰ عُمیر کاظمی اور دوستوں نے پڑھ کر سنایا، لبیک کے جنرل سکریٹری عبدالاحد فکردے ندوی نے استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت پیش کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں  کو کھیل کے نام پر  قریب لانا اصل مقصد ہے تاکہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر  ان کی صحیح ذہن سازی کی جائے  اور نوجوانوں کی صحیح تربیت کرکے ان کو اسلام سے قریب لایا جائے اور ان کو قوم وملت کی خدمت کے لئے آگے بڑھایا جاسکے۔

جماعت المسلمین کے نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی، جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی و دیگر کئی ذمہ داران نے اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ 

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر ایس ایم پرویز کے ہاتھوں اسپورٹس سٹی کے بروچر کا اجراء کیا گیا۔ لبیک کے صدررئیس احمد رکن الدین کے صدارتی خطاب کے بعد  مولانا عبدالرب ندوی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔نظامت کے فرائض مولوی  عبداللہ ربیع خلیفہ ندوی نے انجام دئے۔

 

پروگرام کی مکمل وڈیو:


Share: